
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس کچھ دیرڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی، اس دوران واٹس ایپ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.برطانوی میڈیا کے مطابق سرورمیں خرابی کی وجہ سے دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس متاثرہوئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد سوا ارب سے زیادہ ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہے، مئی اور ستمبر میں بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہوچکی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...