خورشید شاہ: میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے

611

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پہلے نواز شریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب انہوں نے زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا۔

نوازشریف نے بھی اس وقت کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ملاقات نہیں کی تھی، میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ایسا کیا تھا، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں، جمہوریت مشکل میں نہیں، نوازشریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں، بلکہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ