بنگلا دیش پریمیئر لیگ شروع ہونے کو ہے

625

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن ہفتے سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان کے ڈیڑھ درجن کھلاڑیوں کے ساتھ دنیا بھر کے کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لئے18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں ۔

بی پی ایل ایونٹ میں 7 ٹیمیں شریک ہیں اور ٹورنامنٹ کے 46 میچز ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے ۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ڈھاکا ڈائنامائٹس اور سلہٹ سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ