
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وقت کی ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی سمت درست کریں جبکہ اداروں کے اختیارات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو کوئی راستہ دکھانا ہوگا اور سینیٹ وہ راستہ دکھائے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے ریاستی اداروں کے اختیارات کے معاملے پر ایوان بالا میں مزید بحث کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے اختیارات پر بحث انتہائی اہم معاملہ ہے اور موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی سمت کو درست کریں۔
ان کاکہنا تھا کہ تمام ادارے آئین کی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں جبکہ ریاستی اداروں کے اختیارات پر فقط بحث کرنا بے معنی ہوگا اور موجودہ حالات اجازت نہیں دیتے کہ صرف بیٹھ کر کسی معاملے پر بحث کی جائے۔
رضا ربانی نے کہا کہ اداروں کے اختیارات کے دائرہ کار سے متعلق معاملے پر بحث کے آخر میں پارلیمنٹ کو کوئی راستہ دکھانا ہوگا اور سینیٹ وہ راستہ دکھائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...