
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد مہاجرین کے اہل خانہ کو ملک میں لانے (مائیگریشن) کا نظام اب قابل قبول نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘تسلسل کے ساتھ ہجرت کو اب ختم ہونا چاہیے، کچھ لوگ ملک میں آجاتے ہیں اور پھر اپنے پورے خاندان کو بلا لیتے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور یہ قابل قبول نہیں’۔
واضح رہے کہ اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کرنے والوں پر یہ پابندی لاکھوں مہاجرین پر اثر انداز ہو سکتی ہے جن میں جنوبی ایشیا کے بھی ہزاروں افراد شامل ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...