
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بہاول پور چوہدری محمدطارق جاوید نے آج مختلف عدالتوں اور دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملازمین کو ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کی طرف سے مقررکردہ یونی فارم کی پابندی کو 100فیصد یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے بخشی خانہ اور محافظ خانہ کا بھی معائنہ کیا