پنجاب میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی غائب رہے گی

801

دھند اور اسموگ کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ،لیسکو نے پنجاب کے شہروں اور دیہات کے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ،ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی ۔

لیسکو کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبےبھر میں دن میں مجموعی طور پر 12 گھنٹے بجلی بند رہے گی ۔

وفاقی حکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے مہنگے تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس کی بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

پاور ڈویژن نے ضرورت کے مطابق فرنس آئل اور ڈیزل پر پاور پلانٹ چلانے کی ہدایت کردی ہے۔

دھند اور اسموگ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ،پن بجلی کی پیداوار 7 ہزار سے کم ہوکر 2ہزار 7سو میگاواٹ رہ گئی ۔

چشمہ کے چاروں نیوکلیئر پاور پلانٹ بند ہیں ،ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت کی کہ پاور پلانٹ اسموگ کی وجہ سے نہیں این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کےباعث بند ہوئے

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ