
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں خدمت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا 20 کروڑ عوام کی چابی کسی اناڑی کو دی جا سکتی ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کو ہر محاذ پر دشمنوں کو شکست دینا ہو گی، میں علمائے کرام کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم ان کو تسلی دینے کے لئے تیار ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں جلسوں، جلوسوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سیاسی مقصد کے لئے ہر چیز کو ستیاناس اور بیڑہ غرق کہتے ہیں حالانکہ چپے چپے پر نئے منصوبے بن رہے ہیں، 66 سالوں میں16 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی گئی اور ہم نے 4 سالوں میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں کی بنیاد رکھی