
افغانستان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروسز پر20دن کی پابندی لگا دی گئی ہے۔
افغان حکام کے مطابق تکنیکی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث ان ایپس پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔
افغان وزارت ٹیلی مواصلات کے ترجمان کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرنے کے لیےعارضی بندش کی گئی ہے۔
قائم مقام وزیر ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ یہ عارضی پابندی آزادی رائے پر نہیں ہے، فیس بک اور ٹوئیٹر بدستور افغانستان میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ افغان حکومت لوگوں کے آزادی رائے کے حقوق کا خیال رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے میڈیاکو جاری لیٹر میں بندش کا سبب سیکیورٹی وجوہات بتایا گیا تھا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...