
فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری انجری کے باعث کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار نے کہا کہ میڈیکل پینل نے کمر کی تکلیف کے باعث عثمان شنواری کو تین سے پانچ ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ فاسٹ باؤلر کو اپنے کیریئر کے آغاز میں بھی اسی طرح کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وہ ایک سال سے زائد عرصے تک کرکٹ کے میدان سے باہر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے بورڈ کے میڈیکل پینل عثمان کے کیریئر کے لیے خطرناک انجری کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے تک انہیں واپس نہ لانے کی تنبیہ کی۔
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...