ویرات کوہلی: شعیب اختر اور محمد عرفان خطرناک تریک باولر

645

ویرات کوہلی نے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو خطرناک ترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باؤلنگ کر رہے ہوتے تو میری یہی خواہش ہوتی کہ میں دوسرے اینڈ پر موجود رہوں۔’بریک فاسٹ ود چیمپیئنز‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو کھیل کی سب سے بہترین شخصیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر منصوبہ اور کھیل کو سمجھنے کی بات کی جائے تو میں نے مہندرا سنگھ دھونی سے بہتر کرکٹ کا دماغ آج تک کسی کا نہیں دیکھا اور جب کبھی بھی میں نے ان سے بات کی تو 90فیصد سے زائد ان کے مشوروں نے کام کیا۔

نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شعیب اختر ایسے باؤلر ہیں جن کی باؤلنگ پر میں دوسرے اینڈ پر رہنا ہی پسند کرتا۔

 

 

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں نے شعیب اختر کا سامنا نہیں کیا لیکن کیریئر کے آخری لمحات میں انہیں باؤلنگ کرتے دیکھا اور اس وقت بھی وہ بہت خطرناک تھے جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ جب یہ اپنے عروج پر ہوں گے تو دوسرے اینڈ پر رہنا ہی بہتر لگتا ہو گا۔

انہوں نے محمد عرفان کو بھی خطرناک باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں میچ سے قبل ہمیں سنجے بانگر نے ایک فٹ کے اسٹول پر کھڑے ہو کر باؤلنگ کر کے پریکٹس کرائی تھی اور ایک ٹی20 میچ میں ان کا سامنا کیا تھا جس میں انتہائی کوشش کے باوجود ان کی باؤلنگ کھیلنے میں ناکام رہا تھا۔

ہندوستانی کپتان نے کہا کہ مجھے جیت کر مزید کھیلنے کی تحریک ملتی ہے اور جس دن یہ احساس اور جیت کا جذبہ ختم ہو گیا، اس دن میں کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ