
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں آگئی ہے؟ عمران صاحب 2014ء کی طرح پھر امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا،وہ ٹھیکہ پورے ملک کا لیتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا، عورتوں کو ہراساں کرنا ہے۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ آپ نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔
ان کا چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ خان صاحب پورے پاکستان میں سے خیبرپختونخوا میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں 74فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...