
بھارتی ریاست اترپردیش میں سوئس جوڑے کے بعد ایک اور غیر ملکی پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی باشندے نےٹرین سےاترنےوالے جرمن شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
مقامی باشندہ خیرمقدمی کلمات کا جواب نہ دینے پر جرمن شہری پر بھڑک اٹھا،مقامی باشندےنےجرمن شہری کو زمین پر گرایا اور اس پر تھپڑ برسادیے۔
پولیس نے حملہ آور کے خلاف شکایت درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اتر پردیش میں ایک سوئس جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...