افغانستان: ٹی وی چینل پے حملہ ہلاکتوں کا خطرہ

631

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا جس میں ابتدائی طور پر ایک خاتون کے ہلاک اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ آور چینل کے دفترمیں داخل ہوئےاور زبردستی ٹی وی کی نشریات بند کردیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گرد حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گارڈ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ہو گیاجبکہ دیگر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا ہے تاہم علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کےا ہلکار موجود ہیں جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔

کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ دارہ قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

آپ کی راۓ