پاکستان پے مغربی سرحد سے حملہ نہیں کیا جائیگا: امریکہ

575

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ کو مغری سرحد سے پاکستان کے خلاف حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تہمینہ درانی نے نزہت صادق کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر امریکی اعتراضات کو مسترد کردیے ہیں جس کو امریکہ نے بھی تسلیم کرلیا کہ متنازع علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض درست نہیں ہے۔

پاک-امریکا تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نے کہا کہ امریکی حکام کو بتادیا ہے کہ پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کردیا ہے لیکن افغانستان میں 45 فی صد علاقے پر حکومتی کنٹرول نہیں اس لیے حقانی نیٹ ورک یا کسی اور گروپ کو پاکستان میں خفیہ پناہ گاہوں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ قابل عمل معلومات دیں تو فوری کارروائی کریں گے۔

تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کردیا ہے اور ان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو بھی اٹھایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک-بھارت تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ تجارت کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ بھارت اس حوالے سے باضابطہ درخواست کرے لیکن بھارت نے ایسا نہیں کیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ