
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں باغیوں کو میزائل فراہم کر کے ’براہ راست جارحانہ فوجی کارروائی‘ میں ملوث ہونے کا مرتکب ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو میزائل کی فراہمی کو سعودی عرب ’اپنے خلاف جنگ تصور کر سکتا ہے۔‘
یاد رہے کہ سنیچر کے روز ایک میزائل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب مار گرایا گیا تھا۔
ایران اس الزام سے انکار کرتا آ رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ دے رہا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...