دھند معمولات زندگی شدید متاثر

486

 پنجاب میں چھائی زہریلی دھند نےکئی علاقوں کولپیٹ میں لیاہواہے۔خشک موسم کی لہرنےمعمولات زندگی کوشدید متاثرکر رکھا ہے۔ شہریوں کیلئےسفرکرناانتہائی دشوارہوگیا ہے۔

دھند کی چادر نے سارا منظرہی دھندلا دیاہے۔چند قدم کے فاصلے پر کچھ نظرآنا مشکل ہوگیاہے۔

دھند کی شدت بڑھی توکئی بار حد نگاہ صفر بھی ہوگئی۔موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا۔ایسی ہی صورتحال کا سامنا ٹرین کے مسافروں کو بھی رہا اورریل گاڑی کا انتظار طویل سے طویل تر ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کی لہر بارش کے بعد ہی ختم ہوگی۔

دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن رات بھر بند رہا ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ