میاں بیوی کی لڑائی جہاز کی ہنگامی لیڈنگ

683

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پرواز کو مسافر میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث بھارت کے شہر چنائی میں اتار لیا گیا۔

طیارے میں ایرانی خاندان سوار تھا۔ دوران سفر خاتون نے نیند میں ڈوبے شوہر کی انگلی موبائل فون پر رکھ کر اس کا لاک کھول لیا۔ تاہم خاتون بے وفا شوہر کے پیغامات پڑھ کر آگ بگولہ ہوگئی اور سوتے ہوئے شوہر کو اٹھا کر جہاز کے عملے اور سیکڑوں مسافروں کے سامنے ہی اس کی درگت بناڈالی۔

کچھ مسافروں نے خاتون کو سمجھانے بجھانے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی شامت آگئی ۔ ایرانی خاتون نے بیچ بچاؤ کرانے والے مسافروں کو بھی مکے جڑ دیے۔

طیارے میں اس قدر ہنگامہ مچا کہ پرواز کو چنائی میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا اور خاتون، شوہر اور ان کے ایک بچے کو وہیں چھوڑ کر طیارہ بالی روانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون دوران پرواز شراب نوشی کررہی تھی اور نشے میں دھت تھی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ