پائلٹ کی دوران پرواز خاتون مسافر کو شادی کی پیشکش

512

عمان سے  دبئی جانے والی فلائٹ کے کپتان نے دوران پرواز خاتون مسافر کو شادی کی پیش کش کرڈالی۔  اردن کی شاہی ایئرلائن کے طیارے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب طیارے کے پائلٹ رچرڈ ابومناح نے دوران پرواز گھٹنوں کے بل بیٹھ کرمسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پرخاتوں نے بھی فوراًہاں کردی۔یہ خاتون کوئی اور نہیں طیارہ اڑانے والے کپتان کی دوست تھی جو اسی جہاز میں سفر کررہی تھیں اورکپتان صاحب نے موقع غنیمت پاکر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی محبوبہ کی شادی کی پیش کش کرڈالی جس پر جہاز میں سوار دیگر مسافر بھی  خوب محظوظ ہوئے

مزید خبریں

آپ کی راۓ