
ویسٹ انڈین ٹی وی اسپورٹس میکس کے مطابق دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجہ اسموگ نہیں بلکہ سینئر پلیئرز کا آمادہ نہ ہونا ہے، اور دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی بڑی وجہ ریجنل باڈیز کے سیکیورٹی خدشات ہیں جبکہ کئی بڑے ویسٹ انڈین پلیئرز بھی ٹور میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ افغانستان میں کرکٹ لیگ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکے کے بعد واپس آنے والے ٹرینیڈاڈ کے پلیئر ریاد ایمرت نے انہیں بتایا کہ وہ کیسے حملے میں بال بال بچے۔دوسری جانب مقامی صحافی آج سارا دن پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے ٹور کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرنے یا اس سلسلے میں موقف دینے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن کسی نے جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...