
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی پولیس سمیت تین اہلکارشہید ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح شہر کی ایئر پورٹ روڑ پر واقع عسکری پارک کے قریب ڈی آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکشن حامد شکیل کی گاڑی کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہے تھے