کس پاکستانی کرکٹر نے کتنے کروڑ میچ فیس لی ۔ جانئے

654

سینیٹ کے اجلاس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گزشتہ 4 سال کے دوران معاوضے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

پریزائیڈنگ افسرطاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تحریری جواب کی صورت میں 4 سال میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات پیش کی گئی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں مصباح الحق کو 7 کروڑ 14 لاکھ روپے میچ فیس ادا کی گئی اور سرفراز احمد کو6 کروڑ 91 لاکھ روپے میچ فیس کی مد میں ادا کیے گئے۔

یونس خان کو5 کروڑ 98 لاکھ، یاسرشاہ کو5 کروڑ26 لاکھ، محمد حفیظ کو9 کروڑ 73 لاکھ اور محمد عرفان کو 3 کروڑ62 لاکھ روپے دیئے گئے۔

تحریری جواب کے مطابق اسد شفیق کو 11 کروڑ 19 لاکھ، عمرگل کوایک کروڑ67 لاکھ، شعیب ملک کو5 کروڑ47 لاکھ، احمد شہزاد کو5 کروڑ89 لاکھ، شاہد آفریدی کو5 کروڑ56 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو 5 کروڑ 18 لاکھ، اظہرعلی کو6 کروڑ، حارث سہیل کو 2 کروڑ، عماد وسیم کو 2 کروڑ اور جنید خان کو4 کروڑ روپے میچ فیس ادا کی گئی۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ