
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے جمعرات کی شب ایک ہنگامی نیوز کانفرنس میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تاہم اس کے کچھ دیر بعد ہی دوبارہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کے میں نے یہ فیصلہ اپنی والدہ کے حکم پر لیا۔ اس موقعے پر انھوں نے پی ایس پی کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
’ان کا حکم ہے کہ سیاست میں بھی رہنا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان میں بھی رہنا ہے۔ پاکستان میں غریبں کا انقلاب برپا کرنا ہے۔‘