عمران خان کی درخواست مسترد

545

رجسٹرارسپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا، جبکہ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور نوازشریف کو ن لیگ میں عہدہ دلوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ