دو ہزار اٹھارہ کے فٹ بال ورلڈ کپ میں کونسے اور کہاں کے فٹ بال استعمال ہونگے؟ بڑی خبر

837

فیفا نے روس میں 2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیلسٹار 18 نامی فٹ بال کا اعلان کیا ہے۔

ٹیلسٹار فٹ بال پہلی بار 1970 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔

فیفا نے ٹیلسٹار 18 کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فٹ بال کلاسک فٹ بال کو جدید پینل ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے۔

یہ فٹ بال جرمن کی مشہور کمپنی ایڈیڈاس نے بنائی ہے۔ 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس فٹ بال فراہم کرتی ہے۔

فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔

2006 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹ بال ‘ٹیم گسٹ’ پر کھلاڑیوں نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فٹ بال بہت ہلکی تھی اور گیلی ہونے کے بعد اس گیند کی پرفارمنس تبدیل ہو جاتی تھی۔

سپین کے گول کیپر نے 2010 کے ورلڈ کپ میں جبولانی گیند کے بارے میں برازیل کے کھلاڑی جولیو سیزر نے کہا تھا کہ یہ ایک ‘سپر مارکیٹ’ گیند ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ