لائن آف کنٹرول کا بہت اہم دورہ

634

شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے ہمرا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جنرل افسر کمانڈنگ نے ایل او سی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے خاندانوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متاثرین کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کیا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی بہتری کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے دفاع اور کشمیریوں کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کا ہم پلہ نہیں، مشرقی سرحد میں خطرات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کے باعث امن کی بحالی ایک سنگ میل ہے’۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘متحد ہوکر ہم اس کو پائیدار امن اور استحکام کی جانب لے جائیں گے’

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ