
سعودی حکومت نے اپنی شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ کر وطن واپس آنے کا حکم دے دیا جبکہ متحدہ عرب امارات نے نے اپنے شہریوں کو بیروت یا لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ روز اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کیں تھی کہ وہ لبنان کی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر وطن واپس آجائیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا کہ ’ایران اور حزب اللہ حوثی قبائل کو سیاسی اور عسکری مدد فراہم کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے‘۔
مشرقِ وسطیٰ کے سابق پالیسی ڈائریکٹر نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں بہت سے خطرات پیدا ہورہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب کچھ برا ہونے جارہا ہے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...