
لبنانی حزب اللہ کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور اس نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف وہاں رکھا ہوا ہے۔
یہ بیان لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے سعودی عرب کے دارالحکومت میں استعفی کے اعلان کے بعد آیا ہے۔
محمد بن سلمان کا راستہ خطے کے لیے پر خطر
لبنانی وزیرِ اعظم کا ’جان کے خطرے‘ کی وجہ سے استعفیٰ
حریری کے استعفے کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے: ایران
ایک ٹیلی ویژن کی تقریر میں، نصرالله نے زور دیا کہ حریری کا استعفیٰ لبنانی سیاست میں ’بے مثال سعودی مداخلت‘ تھی۔
حزب اللہ کے رہنما حسن نصرالله نے سعودی عرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف اکسا رہا ہے۔
طاقتور حزب اللہ شیعہ تحریک ایران کی حمایتی ہے جس نے سعودی عرب پر لبنان اور اس خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر حسین شیخ الاسلام کا کہنا ہے کہ سعد حریری کا استعفیٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...