پاکستان کو امریکی کانگریس کی طرف سے ستر کروڑ ڈالر کی امداد

572

 امریکی گانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

یہ اجازت کانگریس کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ڈیفنس اتھارائیزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) 2018 کے تحت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سیکریٹری دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے، کے بعد مذکورہ ایکٹ میں نظر ثانی شدہ متن کے مطابق 70 کروڑ ڈالر میں سے 35 کروڑ ڈالر سی ایس ایف کے تحت دینے کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے این ڈی اے اے نے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ کرے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ