
سعودی عرب کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد کے صرف ذاتی بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں جبکہ اُن کی متعلقہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔
مانیٹری کمیٹی کے گورنر عبدالکریم الخوفی نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے بلا امیتاز کارروائی کی جس کے نتیجے میں شہزادے اور سابق وزراء کو بھی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی کمپنیوں کے اکاؤنٹ کی تفتیش نہیں کی جائے گی تاہم اُن کے ذاتی بینک کھاتوں کو بند کر کے حاصل ہونے والی آمدن کی تفتیش ضرور ہوگی۔
فائل تصویر:شہزادہ الولید بن طلال
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...