کونسے اسلحہ لائسنس معطل ہو چکے ہیں؟ جانئے

585

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور اور آٹومیٹک ہتھیاروں کے تمام لائسنس معطل کر دیا جس کے حوالے سے نوٹی فیکیشن رواں ہفتے کے آغاز میں جاری کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پہلی تقریر میں اس حوالے سے واضح کردیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے والے افراد 15 جنوری تک اسلحہ لائسنس کو سیمی آٹو میٹک اسلحہ لائسنس میں تبدیل کروا سکیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود کار اسلحے کو تبدیل نہ کروانے والے افراد اسلحے کو جمع کروا کر 50 ہزار وصول کرنے کے بھی مجاز ہوں گے۔

15 جنوری کہ بعد تمام خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ