سموگ کا ذمہ دار کون؟ بھارت سےرابطہ

549

صوبہ پنجاب کی حکومت نے انڈین پنجاب کی ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ سرحد کے اس پار فصلوں کی منڈھی جلانے پر پابندی لگائے۔

پنجاب حکومت نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ہم نے پنجاب (پاکستان) میں منڈھی جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور امید کرتے ہیں کہ کیپٹن امریندر بھی ایسا ہی کریں گے۔۔۔ ماحولیاتی خطرات ہمارے لوگوں اور علاقے کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ آئیے اس کا جلد از جلد مقابلہ کریں۔’

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ‘میں پنجاب اور ہریانہ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ کر درخواست کر رہا ہوں کہ فصلوں کی جلائی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اجلاس بلائیں۔’

یاد رہے کہ آج کل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ انڈیا کے بہت سے علاقے بھی ’سموگ‘ یا دھویں ملی دھند کی لپیٹ میں ہیں، اور دہلی سمیت کئی شہروں میں آلودگی کا درجہ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ