
ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان ہونے والا تحریری معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔
معاہدے کے نکات ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے تحریر کیے تھے۔
نکات میں شہر کے وسیع تر مفاد میں مینڈیٹ کا ذکر بھی تھا جبکہ عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر متحد ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انتخابات میں ایک نشان، ایک نام اور ایک منشور پر الیکشن لڑنے کا عزم اور آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Jang