ثروت اعجاز قادری: کیچڑ اچھالنے کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں

568

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کیچڑ اچھالنے یا ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹاؤن اور نیوکراچی کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت قادری نے کہا کہ قوم حقوق اور مسائل کا حل چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ لینے والوں نے عوامی حقوق فراہم نہ کرکے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، جمہوری اقدار وسوچ کو اپناکر ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔

ثروت اعجاز کا کہنا ہے کہ غیرسیاسی قوتوں کے اشاروں پر چلنے والوں سے عوام کو نعروں اور دعوؤں کے بجائے کچھ نہیں ملا۔

سربراہ سنی تحریک نے یہ بھی کہا کہ عوام بلند بانگ دعوئے والوں کی بجائے اپنے شعور کا استعمال کرتے ہوئے عوامی درد رکھنے والوں کو مینڈیٹ دیں۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ