
اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق 22 زخمی ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے بارش ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس سے اسموگ ختم ہوجائے گی۔
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کئی روز سے جاری آلودہ دھند سے شہری پریشان ہیں، لیکن محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرر کھی ہے، جس سے آلودہ دھند بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔
اس سے پہلے اسموگ اور دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک جانے والی 60 پرواز وں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا، جس سے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
پی آئی اے کی لندن جانے والی پی کے 786، پیرس میلان جانے والی 719، ریاض جانے والی 725 اور ریاض سے آنے والی 726 منسوخ کردی گئی۔