اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی رپورٹ مسترد ہونے کا خطرہ

491

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت کو اقوامِ متحدہ کی نظر ثانی اجلاس میں پاکستان کی انسانی حقوق کی صورتحال میں رد و بدل کرنے کی کوشش سے خبر دار کردیا۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں پاکستان کا 14 رکنی وفد اقوامِ متحدہ کے یونیورسل پریوڈک ریویو (یو پی آر) کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا جائے گا جہاں وہ اجلاس کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال پر قومی رپورٹ کو پیش کریں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے یو پی آر اجلاس میں ممبر ممالک اپنے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے اور ملک میں گزشتہ اجلاس کے دوران کیے جانے والے وعدوں کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی وضاحت بھی دیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ