
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ 2017ء کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں پُرامن، محفوظ، روشن اورخوشحال ہے،وہ عوام کی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات لارڈ نذیر احمدنے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اور ساتھ ہی مزید کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کو جھوٹ اور الزام تراشی سے پاک اور خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔
اس موقع پر شہبازشریف کاکہناتھاکہ ن لیگ کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔