
عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمانشاه کے علاقے سرپل ذهاب میں ہوا ہے۔
روئٹرز کے مطابق صوبے کے ڈیپی گورنر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبے میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراق سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایران میں زلزلے کے نتیجے میں تین سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...