
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک خلائی جہاز کو پرواز کرنے سے چند منٹ قبل اس لیے روک لیا گیا کیونکہ اس کی فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ داخل ہو گیا تھا۔
یہ خود کار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ مشن کو کنٹرول کرنے والوں نے ‘ابورٹ، ابورٹ، ابورٹ’ یعنی پرواز کو روکنے کا حکم دیا۔
خلائی مشن کی نگرانی کرنے والوں نے ممنوعہ فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ دیکھا