ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو

662

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،عمران خان کسی کونہیں بخشتےسب کوگالیاں دیتے ہیں۔
چمن میں جلسےسےخطاب میں اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ آج کل انتخابات کرانے کا نیا شوشا چھوڑا جارہا ہے، پارلیمنٹ کواپنی مدت پوری کرنےدیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے سی پیک کے وعدے پورے کریں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں ایک اہم مسئلہ فاٹا کا ہے،فاٹا سے متعلق حکومت نے کمیٹی بنائی جس پر ہمیں اعتراض تھا۔
انہو نے مزید کہا کہ تسلیم کرتاہوں کہ عمران خان اچھے کرکٹر ہیں، مگر ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،آج عمران خان جلد انتخابات کا مطالبہ کررہےہیں، جمہوریت اور آئین میں پارلیمنٹ کو مدت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ