
باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 سے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے متعدد دہشت گردوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ زخمی بھی ہوئے۔