وطن واپسی کا اعلان

650

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں آزاد ہیں اور جلد اپنے وطن واپس جائیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعد الحریری نے گرفتاری یا نظر بندی کی تردید کرتے ہوئے جلدی وطن واپسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آزاد ہوں اور اگر چاہوں تو کل بھی سفر کرسکتا ہے‘۔

سابق لبنانی وزیراعظم کا جلد وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آئندہ دو تین روز میں اپنی سرزمین بیروت میں موجود ہوں گا‘۔

یاد رہے کہ 47 سالہ سعد الحریری نے چار نومبر کو ریاض سے ہی بذریعہ ٹیلی ویژن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وطن واپس نہ جانے کا عندیہ دیا تھا۔

دوسری جانب لبنانی صدر نے ابھی تک سابق وزیر اعظم کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت کو محدود کررکھا ہے‘۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ