موسم کی کروٹ بارشیں شروع

619

پنجاب میں موسم نے کروٹ لینا شروع کردی، کئی علاقوں میں بارش تو کئی شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
وہاڑی، لیہ، بہاولپور، اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے اسموگ اور دھند کم ہوگئی۔
لاہور اور منڈی بہا الدین سمیت صوبے کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے بھی کئ مقامات پر بند کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کےضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، جس سے اسموگ اوردھند میں کمی ہو گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری طرف لاہور، منڈی بہاالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیںجبکہ موٹر وے کو کئی جگہوں پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ