
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات کی اور طلائی تمغا جیتنے پر آرمی چیف نے ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی ٹیم کی کارکردگی پر شاباشی دی، پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں سونے کا تمغا جیتا تھا۔
مشقوں میں پاکستان سمیت 131ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھاجبکہ مشقیں فوجی جوانوں کی سخت ترین پیٹرولنگ ٹیسٹ پر مشتمل تھیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی ٹیم مسلسل تیسری بار اس سخت ترین فوجی ایکسرسائز کو جیتنے میں کامیاب رہی ہے