آرمی چیف : افغانستان کا امن پاکستان کے لیے اہم ہے

688

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی، یہ کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سیکورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا

مزید خبریں

آپ کی راۓ