اتحاد کا امکان مسترد

746

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے ساتھ کسی بھی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوسکتی ہے لیکن ایسے لوگوں سے بات کرنا بے کار ہے جو ایک گھنٹے بھی اپنے فیصلے پر قائم نہیں رہ سکتے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مہاجر قوم اور مہاجر ووٹ کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ دنوں فیصلے ہوئے، ایک دوسرے کے خلاف انکشاف ہوئے، اس سے اندازہ ہو گیا کہ کمزور قیادت قوم کو آگے نہیں لے جا سکتی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ