مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار

732

لعل شہباز قلندرکے مزار پردھماکے کے اہم ملزم نادر عرف مرشد گرفتارکرلیا گیا، ملزم کو سی ٹی ڈی نے کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کردیا،سی ٹی ڈی حکام نے آج پریس کانفرنس میں گرفتاری کا اعلان کیا۔
انچارج سی ٹی ڈی نے رینجرزحکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گروپ کے تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ، کچھ مارے گئے ، کچھ مفرور ہیں ، حکام نے بتایا کہ داعش کے تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ، یہ گروپ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے منگھوپیرمائی گاڈی سےگرفتارکیا، دہشت گردنادر علی سےاسلحہ اور دھماکاخیزمواد برآمد ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر شاباش دی ہے۔
واضح رہے کہ سہون میں 16فروری کوہونےوالے ہولناک دھماکے میں 80سے زائدافراد شہیدہوگئے تھے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ