
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا کہنا ہے کہ داور کنڈی کیخلاف پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیاہے،تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شکایات پر داور کنڈی کا موقف جاننے کیلئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہے ہیں۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارٹی قواعد کے سنگین انحراف کے مرتکب شخص کو پارٹی سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...