
رکن قومی اسمبلی داورخان کنڈی نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کی آواز ہوں،عمران خان مجھے نہیں نکال سکتے ،پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، خان صاحب کی ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا ۔
داور کنڈی نےجیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کے لئے اس کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان اس واقعے کو نہیں جھٹلاسکتے۔
ان کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی نے مجھے بتایا کہ ایس ایچ او نے گالیاں دیں،اس کے چچا کا کہناہے کہ علی امین ملزمان کی پشت پناہی کررہا ہے ،واقعے کے پہلے روز ہی متاثرہ خاندان پر ایف آئی آر کاٹی گئی ۔
داور کنڈی نے یہ بھی کہا کہمیں ایک مظلوم لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا، جس کے ساتھ بےحرمتی ہوئی ہے،ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے چالان مکمل کرلیا ہے 8 ملزمان گرفتار ہیں۔