
تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام س کے مابین مشترکہ انتخابی لائحہ عمل کی تیاری پر اتفاق ہو گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی تائید پر سمیع الحق کے مشکور ہیں، دونوں جماعتوں میں قومی ایشوز اور مسائل پر ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ عناصر کی موجودگی تک ترقی کی راہ پر کامیابی ممکن نہیں۔
جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے اقدامات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔